حکیم الامت علامہ محمد اقبال کی یوم پیدائش کی مناسبت سے 9نومبر کو عالمی
یوم اردو کے موقع پر یہاں حکیم اجمل خان کی ادبی خدمات کے موضوع پر
ایک کل ہند سیمینار منعقد کیا جارہا ہے اور اردوزبان کے فروغ و اشاعت میں
نمایاں کردار ادا کرنے کے لئے متعدد افراد کو عالمی یوم اردو ایوارڈ
سے نوازا جائے گا۔ اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے زیراہتمام یہاں کانسٹی ٹیوشن کلب میں منعقد اس
تقریب میں اس سال جن افراد کو عالمی یوم اردو ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا
ہے ۔ پروفیسر جگن ناتھ آزاد(پس از مرگ)کوعلامہ اقبال ایوارڈ برائے بہترین
محقق مولانا غلام محمد اسماعیل رنڈیرا (وستانوی)
کوسرسیداحمد خان ایوارڈ
برائے تعلیمی ملی و قومی خدمات ڈاکٹر محمد ابوالفیض عثمانی کو
بابائے اردو مولوی عبدالحق ایوارڈ برائے تعلیمی خدمات ڈاکٹر ماجد
دیوبندی کو حفیظ میرٹھی ایوارڈ برائے شعر و ادب، سید اسد رضا نقوی کو ساغر
خیامی ایوارڈ برائے طنز و مزاح محمد عامر سلیم خان کو محفوظ الرحمان
ایوار ڈ برائے صحافت ڈاکٹر محمد ارشد عرف شیخ نگینوی کو قاضی عدیل عباسی
ایوارڈ برائے فروغ اردو زبان شیخ اسرارالحق کو مولانا عبدالوحید صدیقی
ایوارڈ برائے ہفت روزہ صحافت ڈاکٹر ظفرالاسلام خان کو منشی نول کشور
ایوارڈ برائے نشرو اشاعت اور ڈاکٹر لال بہادر موریہ کو محسن اردو ایوارڈ سے
نوازا جائے گا۔